طلحہ اشرف:اچھرہ بازار سے ملحقہ پیر غازی روڈ طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک نے روزمرہ آمدورفت کو بھی متاثر کردیا ہے۔
پیر غازی روڈ پر گہرے گڑھوں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو بالخصوص آمدورفت میں دشواری پیش آتی ہے۔
شہریوں کے مطابق سڑک کی موجودہ صورتحال کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
خستہ سڑک کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ ٹریفک کے دباؤ کے دوران صورتحال مزید خراب ہوجاتی ہے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیر غازی روڈ کی فوری مرمت کروا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے محفوظ بنایا جائے۔