ثمرہ فاطمہ:چھٹی کے روز شہر کا موسم خوشگوار ہونے پر شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا، لاہور چڑیا گھر میں بھی شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا۔
لاہور چڑیا گھر میں بڑی تعداد میں فیملیز بچوں کے ہمراہ پہنچ گئیں، جہاں بچے اور بڑے مختلف جانوروں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
چڑیا گھر آنے والے شہری جانوروں کے مجسموں کے ساتھ تصاویر بنواتے اور یادگار لمحات محفوظ کرتے رہے، جبکہ بچوں نے چڑیا گھر میں موجود مختلف تفریحی مقامات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ چھٹی کے روز خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے اور سستی و معیاری تفریح فراہم کرنے کے لیے بچوں کو چڑیا گھر لائے ہیں۔
شہریوں نے کہا کہ ایسے تفریحی مقامات بچوں کی تفریح کے ساتھ ساتھ انہیں جانوروں اور قدرتی ماحول سے روشناس کرانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔