عابد چودھری:شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ریس کورس، سمن آباد اور ہربنس پورہ میں پیش آنے والے واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریس کورس کے علاقے میں فٹ پاتھ سے 75 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچے اور ضروری کارروائی شروع کردی۔
دوسری جانب سمن آباد میں حسن مارکیٹ کے قریب 45 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت خطیب خالد کے نام سے ہوئی ہے۔
ہربنس پورہ کے علاقے قلندر پورہ سے بھی 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔
پولیس اور متعلقہ اداروں نے تینوں واقعات میں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا۔