ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے دفاعی معاہدے کی خوشی، پنجاب پولیس میں جشن

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے دفاعی معاہدے کی خوشی، پنجاب پولیس میں جشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب، عابد چودھری:پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی خوشی میں پنجاب پولیس کی جانب سے تین روزہ تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

 ذرائع ک کہنا ہےدفاعی معاہدے کی خوشی  کہ سلسلے میں سی پی او سمیت صوبے بھر کے پولیس دفاتر کو برقی قمقموں اور تینوں ممالک کے قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس دفاتر پر چراغاں کے ساتھ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچم بھی لہرائے جا رہے ہیں، جبکہ پولیس فورس اس تاریخی پیش رفت کی خوشیوں میں بھرپور شریک ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس سہ ملکی تاریخ ساز دفاعی معاہدے کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی معاہدہ سلامتی، استحکام اور خطے میں امن کے فروغ کی علامت ثابت ہوگا۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس قیامِ امن اور ملک کی سلامتی کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

دوسری جانب مکہ معاہدے پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پی ایچ اے لاہور نے بھی منفرد انداز اپناتے ہوئے شہر کی اہم شاہراہ مین بلیوارڈ گلبرگ کو برقی روشنیوں سے سجا دیا۔ شاہراہ پر سبز اور سرخ روشنیاں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی دوستی کے رنگ بکھیر رہی ہیں۔

مین بلیوارڈ گلبرگ پر نصب ایس ایم ڈیز پر مکہ معاہدے سے متعلق مواد بھی نمایاں کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ خوبصورت روشنیوں اور خصوصی ڈسپلے سے شاہراہ کا منظر دیدنی ہوگیا ہے۔

پی ایچ اے کے مطابق مکہ معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی بنیاد ثابت ہوگا، جبکہ یہ معاہدہ حکومتِ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا مظہر بھی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو بھی مکہ معاہدے کے حوالے سے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔