ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں رم جھم، لاہوریوں کا ناشتہ پوائنٹس پر غیر معمولی رش

شہر میں رم جھم، لاہوریوں کا ناشتہ پوائنٹس پر غیر معمولی رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:لاہور میں اتوار کی صبح رم جھم نے موسم کا رنگ ہی بدل دیا، بادلوں سے برستی بوندوں اور ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی۔

ذرائع کے مطابق  خوشگوار موسم کے ساتھ دیسی ناشتے نے اتوار کی صبح کو مزید یادگار بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلکی بونداباندی کے دوران شہر کے مختلف ناشتہ پوائنٹس پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا۔ کہیں حلوہ پوری کی خوشبو نے متوجہ کیا تو کہیں گرم گرم پائے اور نہاری کے شوقین موسم کا بھرپور لطف اٹھاتے نظر آئے۔

بارش، سرد ہوائیں اور گرما گرم دیسی ناشتہ، لاہوریوں نے اس حسین امتزاج کا خوب مزہ لیا۔ ناشتہ پوائنٹس پر موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسا دلکش موسم بار بار نہیں آتا، اس لیے آج کے اتوار کو بھرپور انجوائے کرنا بنتا ہے۔