ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت میں ایئر کنڈیشنر کی خریداری میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

محکمہ صحت میں ایئر کنڈیشنر کی خریداری میں بے قاعدگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری :محکمہ صحت میں ایئرکنڈیشنرز کی خریداری میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

  آڈٹ رپورٹ کے مطابق 1400ایئرکنڈیشنرزکی خریداری میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی،پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے ٹینڈر میں شرائط رکھ کر ایک فرم کو فائدہ پہنچایا،محکمہ صحت نے 24-2023میں 41 کروڑ سے زائد کے اے سی خریدے گئے۔

 آڈٹ رپورٹ  کے مطابق  ٹینڈر میں خاص خصوصیات کے حامل اے سی کی شرائط رکھی گئیں،خاص شرائط پر صرف ایک ہی کمپنی پورا اترتی تھی،خاص شرائط رکھ کر دیگر کمپنیوں کو ٹینڈر سے باہر نکال دیا گیا،شرائط کی وجہ سے صرف ایک نجی کمپنی نے ٹینڈر میں حصہ لیا۔