ملک عرفان: پنجاب حکومت نے ’’مہراب محفوظ روشن پنجاب‘‘ منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد عوامی مقامات اور عبادت گاہوں میں روشنی کے مؤثر انتظامات کے ذریعے سیکیورٹی اور سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔
پنجاب حکومت نےدہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیا پلان تیار کر لیا،منصوبےمیں انسداددہشتگردی فورس کوہتھیاراورہائی ٹیک آلات فراہم کیےجائینگے،فورس کوخصوصی کمانڈواورانٹیلی جنس ٹریننگ دی جائےگی،حساس علاقوں کی نگرانی کیلئےجدیدڈرون سسٹم اورسرویلنس ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی۔
منصوبےکےتحت فورس کی رسپانس ٹائم کم اورآپریشنزکی کامیابی کی شرح بڑھانےکاہدف مقرر کی گئی،منصوبےکی کل لاگت تقریباً20.59ارب روپےمقررکی گئی،حکومت سےکل20.59ارب روپےکی فنڈنگ کی درخواست دی گئی۔
محکمہ خزانہ نے منصوبے کیلئے19.3 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایات وصوبائی کابینہ کی منظوری کےبعدمنصوبہ عملی مراحل میں داخل ہو گیا۔