ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کاشتکاروں کے لیے 100 ارب روپے بلاسود قرض کی تجویز منظور

 کاشتکاروں کے لیے 100 ارب روپے بلاسود قرض کی تجویز منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد: گندم کی کاشت سے قبل کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کر لیا گیا ہے، تاکہ فصل کی بہتر پیداوار اور زرعی شعبے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب  نے گندم کے کاشتکار کی معاونت اور پیدوار میں اضافہ کیلئے جامع پلان طلب کر لیا،گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے گندم کی بوائی سے قبل کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،مریم نوازنے ہدایت دی کہ چھوٹے کاشتکار کو ریلیف کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔

گندم کی کاشت سے قبل 100ارب کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ  میں بتایا گیا کہ  پنجاب میں بہتر پیدوار کے لئے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے،پنجاب میں 2ماہ میں کاشتکاروں کو 63 ارب کی سبسڈی دی گئی،کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 50 ارب کے بلاسود قرض حاصل کئے،وزیراعلیٰ کے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت 13 ارب سبسڈی دی گئی۔

مریم نواز  کا کہنا تھا کہ  گندم کے کاشتکار کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، حکومت پورا ساتھ دے گی، پنجاب کے کاشتکار کو سب سے زیادہ سہولت ،حکومتی معاونت حاصل ہے۔