ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے افسران کی میڈیکل سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ

پی ایچ اے افسران کی میڈیکل سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ایچ اے افسران نے میڈیکل سہولیات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایل ڈی اے کی طرز پر مہنگی پرائیویٹ میڈیکل پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت افسران کو مہنگے نجی ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز سے علاج اور ٹیسٹ کروانے کی سہولت دی جائے گی۔

پولیسی کے مطابق تمام سرکاری نوعیت کے ہسپتالوں کو ملک کے کسی بھی شہر میں علاج کے لیے شامل کیا جا سکے گا۔ملٹری کمبائنڈ ہسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔
کمیٹی کے صوابدیدی اختیار میں ہوگا کہ وہ کسی بھی ہسپتال، کلینک یا لیبارٹری کو پینل میں شامل کرے۔پرائیویٹ ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز کے نام تجویز کرنے کا اختیار کمیٹی کو دیا گیا ہے۔
ایل ڈی اے کی طرح پی ایچ اے میں بھی مہنگی میڈیکل سہولیات پر کروڑوں روپے ماہانہ خرچ کیے جائیں گے۔
پرائیویٹ کلینکس سے مہنگی ادویات ریفر کروانے کا رجحان بھی جاری ہے جس کے ذریعے مہینے بھر کی ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔
دوسری جانب، پی ایچ اے نے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ادویات کی فراہمی روکنے کی پالیسی بھی منظور کر لی ہے، جس پر مختلف حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔