ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: منشیات اسمگلنگ کرنیوالوں کیلئے کریک ڈاؤن، نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: منشیات اسمگلنگ کرنیوالوں کیلئے کریک ڈاؤن، نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف چھ کریک ڈاؤنز میں ایک نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1776 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔ 

راولپنڈی اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن, 6 کاروائیوں کے دوران ایک نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزمان کو گرفتار  کرلیا۔

کاروائیوں میں 77 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد مالیت کی1776 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1 کلو چرس برآمد ہوئی۔

منڈی موڑ راولپنڈی کے قریب مسافر وین میں سوار 2 ملزمان سے 50 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں، کاک ُپل اسلام آباد کے قریب غیر ملکی نائجیرین باشندے سے 35 گرام آئس اور 2 گرام کوکین برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، لاہور کے علاقے سرکلر روڈ کے قریب 1675 کلو پوٹاشیم پرمیگنیٹ اور 75 کلو نائٹرازیپم برآمد، 3 ملزمان گرفتار  ہوئے۔

آبپارہ اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل میں 16.420 کلو آئس برآمد  ہوئی، ٹی چوک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 9 کلو آئس برآمد ہوئی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔