ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا مبینہ ٹیکس چوری کی اطلاعات پر بڑا ایکشن

ایف بی آر کا مبینہ ٹیکس چوری کی اطلاعات پر بڑا ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مبینہ ٹیکس چوری کی اطلاعات پر کارروائی شروع کرتے ہوئے مشروبات کی مینوفیکچرنگ یونٹس کی نگرانی سخت کر دی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں متعدد فیکٹریوں پر چیکنگ کے لیے افسران تعینات کر دیے گئے ہیں۔

چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کی ہدایات پر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 40بی کے تحت سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پیداوار، فروخت اور اسٹاک کی مکمل مانیٹرنگ کے لیے ذمہ دار افسران یونٹس میں موجود رہیں گے۔
متعدد افسران کے نام مانیٹرنگ کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں تاکہ گوداموں اور پیداواری یونٹس کی جانچ پڑتال ہو سکے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹیکس قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنانا اور ٹیکس چوری کے امکانات کو کم کرنا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واضح کیا ہے کہ اس مانیٹرنگ سے نہ صرف ٹیکس چوری کی روک تھام ممکن ہو گی بلکہ مارکیٹ میں شفافیت بھی بڑھے گی۔