ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ الحمرہ ہال کے باہر موٹرسائیکل چوری کی واردات، مقدمہ درج

لاہور؛ الحمرہ ہال کے باہر موٹرسائیکل چوری کی واردات، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور کی مصروف شاہراہ مال روڈ پر موٹرسائیکل چوری کی واردات ہوئی، جس کی ایف آئی آر پولیس نے درج کرلی ۔ 

لاہور کی مال روڈ پر الحمرہ آرٹس کونسل کے باہر کھڑی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے اُڑا ۔ جس کے بعد شہری نے تھانہ سول لائن لاہور میں موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آر درج کروائی اور پولیس سے چور کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ۔ 

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ جب میں الحمرہ ہال سے باہر نکلا تو میری موٹرسائیکل موجود نہیں تھی، میں نے ہال کے باہر اپنی موٹرسائیکل کھڑی کی تھی، جو کہ کوئی نامعلوم شخص لے اُڑا۔ شہری نے درخواست کی کہ نامعلوم چور کے خلاف کارروائی کی جائے۔