مسافروں کا رش، لاہور سے دبئی کی ٹکٹوں کا حصول مشکل ترین ہوگیا

مسافروں کا رش، لاہور سے دبئی کی ٹکٹوں کا حصول مشکل ترین ہوگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : لاہور سے دبئی جانے والے مسافروں کا رش، لاہور سے دبئی ٹکٹوں کا حصول مشکل ترین ہوگیا،پی آئی اے کی لاہور سے دبئی 20اگست تک کی ٹکٹیں ایڈوانس میں ہی بک ہو گئیں۔ رش کے باعث کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ لاہور سے دبئی یک طرفہ کرایہ 1لاکھ 20ہزار روپے سے لیکر 1لاکھ 90ہزار روپے تک پہنچ گیا۔
 لاہور سے دبئی جانے والے مسافروں کے رش کے باعث لاہور سے دبئی ٹکٹوں کا حصول مشکل ترین۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے دبئی 20اگست تک کی ٹکٹیں ایڈوانس میں ہی بک ہو گئیں۔ائیربلیو کی لاہور سے دبئی کی 17اگست تک ٹکٹیں پہلے سے ہی بک ہیں، رش کے باعث کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ایمریٹس کا لاہور سے دبئی کرایہ 1لاکھ 40ہزار سے لیکر 1لاکھ 90ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ایمریٹس کا دوطرفہ کرایہ 2لاکھ 20ہزار سے لیکر اڑھائی لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔پی آئی اے کا لاہور سے دبئی یکطرفہ کرایہ 1لاکھ 15ہزار روپے تک ہو گیا، پی آئی اے کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 60ہزار روپے تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ائیربلیو کا لاہور سے دبئی یک طرفہ کرایہ 1لاکھ 20ہزار روپے سے تجاوز کر گیا۔ائیربلیو کا دوطرفہ کرایہ 1لاکھ 50ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔ جبکہ سیرین ائیر کا لاہور سے دبئی دوطرفہ کرایہ بھی 1لاکھ 50ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔۔