سروسز ہسپتال کے قریب ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی

سروسز ہسپتال کے قریب ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : سروسز ہسپتال کے قریب ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق سروسز ہسپتال کے گیٹ نمبر 4 کے قریب ہاسٹل میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی چھت پر موجود 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔  آگ بظاہر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔