ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں 313 حادثات رپورٹ

شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری، 24 گھنٹوں میں 313 حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 313 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

 ریسکیو حکام کے مطابق شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 313 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 318 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 107 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 211 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔