(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے رواں ماہ قسط ملنے کاقوی امکان ہے،آنے والے دن بہتر سے بہترین ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے،درآمد میں کمی کررہے ہیں،مشکل وقت ضرور ہے مگر بہتر اقدامات کیے جارہے ہیں، روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے،مہنگائی میں کمی آئے گی،موثر اقدامات کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،آنے والے دن بہتر سے بہترین ہوں گے، آئی ایم ایف سے رواں ماہ قسط ملنے کاقوی امکان ہے۔