ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی قتل

 سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی قتل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی چل بسے۔ 

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ولسن مسیح کو مستونگ کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج بروز منگل 9 اگست کو چل بسے، ان کی میت مستونگ منتقل کردی گئی ۔

مقتول نیشنل پارٹی کے سابق ممبر بلوچستان اسمبلی شہید ہینڈری بلوچ کے بڑے بھائی تھے۔