ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ ڈی میں داخلہ لینےوالوں سےمتعلق ایچ ای سی کا بڑا فیصلہ

پی ایچ ڈی میں داخلہ لینےوالوں سےمتعلق ایچ ای سی کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: ایچ ای سی کا بڑا فیصلہ، بی ایس آنرز کے بعد ڈائریکٹ پی ایچ ڈی میں داخلوں کی  گزشتہ برس منظورہو نیوالی  پالیسی منسوخ  کردی گئی ہے۔

 تفصیلات  کے مطابق  گزشتہ  برس بی ایس آنرزکےبعدڈائریکٹ پی ایچ ڈی کی پالیسی  منظورہوئی تھی جس پر وائس چانسلرز کو  ایم فل ختم کرکےڈائریکٹ پی ایچ ڈی میں داخلوں پرتحفظات تھے ،اب  ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی کا22 میں دوبارہ جائزہ لیاجائےگا ،  ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے لاہور سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیز کو آگاہ کر دیا گیا، ڈائریکٹ پی ایچ ڈی پالیسی نافذکرنیوالی یوای ٹی کوچھوٹ ہوگی ۔اس  فیصلے  سےقبل ہی  یوای ٹی ڈائریکٹ پی ایچ ڈی کی پالیسی نافذکرچکی ہے۔ ایچ ای سی  کی جانب سے منعقد اجلاس میں پی ایچ ڈی کی نئی پالیسی منسوخی کی منظوری دیدی گئی۔