(سعید احمد سعید) لاہور ریلوے سٹیشن کے اطراف میں تیز بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، ریلوے سٹیشن جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا، بارش کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دئیے گئے۔
لاہور ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس دوپہر3 بجے کی بجاےشام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات 7 بجے، شاہ حسین ایکسپریس رات 7 بجے کی بجائے رات 8 بجے، کراچی ایکسپریس رات 8 بجے کی بجاۓ رات 10 بجے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی سی او ریلوے لاہور شیریں حنا کے مطابق کراچی ڈویژن میں شدید بارشوں کی وجہ سے گاڑیاں شدید متاثر ہیں۔