چنگ چی رکشوں میں خوفناک تصادم

چنگ چی رکشوں میں خوفناک تصادم

( وقاص احمد ) ٹاؤن شپ کے علاقے میں چنگ چی رکشوں میں تصادم سے 10 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمی ہونیوالوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ہمدرد چوک کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے زخمیوں میں خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کے گرین ٹاؤن کی طرف جانے والے چنگ چکی کا ٹائر پھٹ گیا اور متاثرہ چنگ چی دوسرے چنگ چی سے ٹکرا گیا۔

دونوں رکشوں کی رفتار تیز ہونے سے نقصان زیادہ ہوا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی، 4 زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔