ناکام عاشق نے نوبیاہتا دولہے کی جان لے لی

ناکام عاشق نے نوبیاہتا دولہے کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) مصطفی آباد میں عشق میں ناکامی پر ملزمان نے نوبیاہتا دولہے کو فائرنگ کر کے قتل اور بہن بھائی کو زخمی کر دیا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی۔

افسوس ناک واقعہ مصطفی آبادکے علاقے دھرم پورہ میں پیش آیا، جہاں عشق میں ناکامی نوجوان سے برداشت نہ ہوئی۔ ملزم شاہ میر نے اپنے ساتھی عثمان کے ہمراہ مکلاوے کی رسم کے بعد واپس آنے والے خاندان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ملزمان کی فائرنگ سے نوبیاہتا دولہا ثقلین موقع پر جابحق جبکہ اسکے بہن بھائی زخمی ہو گئے۔ مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ وہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ملزمان نے چنگ چی رکشہ پر سوار فیملی پر فائرنگ کی۔

پولیس نے مقتول ثقلین کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی اور واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان شاہ میر اور عثمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال شہر میں  مختلف واقعات میں قتل کے249وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں،معمولی سے تلخ کلامی کی وجہ سے ایک دوسرے کی جان لینے پر تل جاتے ہیں،عدم برداشت کامادہ ختم ہوچکا ہے،معاشرے میں خرابی کی صل وجہ ہمارےرویے ہیں جس سے یا تو ہم دوسروں کا دل میں گھر کرجاتے ہیں یاپھردل سے ہی اترجاتے ہیں، ماہرین نفسیات کہتے ہیں معاشرتی بگاڑ کو ختم کرنے کے لئے رشتوں میں دوریاں ختم کرنا ہوں گی ۔