نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  لاہور اعظم سرویا 11 اگست کو چارج سنبھالیں گے

نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  لاہور اعظم سرویا 11 اگست کو چارج سنبھالیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  لاہور محمد اعظم سرویا کہتے ہیں کہ سائلین کو بروقت انصاف کی  فراہمی انکی اولین ترجیح ہوگی ، وہ گیارہ اگست کو  عہدے کا چارج لیں گے،ججز اور وکلاء سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

 نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  لاہور محمد اعظم سرویا نےکہا ہے کہ چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ  نے جس اعتماد کا اظہارِ کیا ہے اس پر پورا اتروں گا، سائلین  کو بروقت انصاف کی فراہمی ترجیح  ہوگی ،بار اور بنچ میں بہتری ،کیسز کے بروقت فیصلے ترجیحات یوں گی،پہلے بھی سینئر سول جج لاہور  رہ چکا ہوں، ججز اور وکلاء سے پیار ملا ۔

نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  لاہور 10 اگست بروز سوموار کو  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ  صاحب کے عہدے کا چارج  چھوڑ کر11 اگست کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور  کے عہدے کاچارج لیں گے،ذرائع کے مطابق محمد اعظم سرویا 1963 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے،   محمد اعظم سرویا نے گوجرانوالہ بار سے وکالت کا آغاز کیا ،،چار اگست  1988 کو عدلیہ جوائن کی ، محمد اعظم سرویا نے یکم فروری 2014 کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ترقی پائی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم سرویا اس وقت  ججز سنیارٹی  میں 36 ویں نمبر پر ہیں۔

یاد رہے سیشن جج قیصر نذیر بٹ لاہور میں 14 ماہ تعینات رہنےکےبعد ان کا تبادلہ ساہیوال کردیا گیا، سیشن کورٹ میں میں ویلفیئرسوسائٹی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی طرف سےالوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں سینئرسول جج شکیب عمران،سینئرایڈیشنل سیشن جج احسن محبوب بخاری،سول اورایڈیشنل سیشن ججز نےنمائندگی کی،اس موقع پرعدالتی اہلکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی۔سیشن جج قیصرنذیربٹ نےکہا کہ وہ لاہور سےاچھی یادیں لےکرجا رہا ہوں،،تلقین کرتا ہوں کہ کبھی کسی سائل کو مایوس نہیں لوٹنے دیں۔اس موقع پرسینئر سول جج شکیب عمران قمر اورایڈیشنل سیشن جج احسن محبوب بخاری نےسیشن جج قیصرنذیرکی خدمات کو سراہا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer