غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی ریگولرائزیشن کیلئے پلان تیار

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی ریگولرائزیشن کیلئے پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرکی زیر صدارت اجلاس میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو ریگولرائز کرنے کیلئے پلان تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

  چیف سیکرٹری نےسول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتری لائی جا سکتی ہے اورغیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے اور واسا میں پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنا یا جائے۔

چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ واٹر سپلائی کے نظام کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور سالانہ بجٹ میں سولرائزیشن کیلئے 20کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور شہروں میں کمرشلائزیشن کے عمل کو آئی ٹی کے استعمال سے آسان بنایا جائے۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس میں کہا ہے کہ کمرشلائزیشن کی اجازت صرف مخصوص علاقوں میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دی جائے۔

 اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ کو تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Sughra Afzal

Content Writer