ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کے انٹر کلب اور انٹرسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کروڑ ں روپے مختص

پی سی بی کے انٹر کلب اور انٹرسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر کروڑ ں روپے مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پہلے فضل محمود نیشنل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کادوسرا سیمی فائنل 15اگست کوہوگاجبکہ فائنل 17 اگست کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

 سٹی 42 کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی کے پاکستان کلب کا مقابلہ لاہور کی ماڈل ٹاؤن کلب سے ہوگا۔اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں سیالکوٹ ٹونی برادرز کلب سےکھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں ملک کے تمام ووٹر اور نان ووٹر کلبوں نے حصہ لیا ۔اس اہم ایونٹ کے دوران راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے معاملات عدالت میں ہونے کے باعث ٹورنامنٹ نہ ہوسکا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔شائقین ہاکی کے لیے خوشخبری 

 دوسری جانب فیصل آباد میں ایک میچ میں غلط کھلاڑی کو کھلانے پر معاملہ عدالت میں جانے پرٹورنامنٹ روک دیا گیا ۔ پی سی بی نے انٹر کلب اور انٹرسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سات کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق 17 اگست کو شیڈول فائنل کی تقریب تقسیم انعامات میں چیئرمین پی سی بی مہمان خصوصی ہوں گے۔