ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو نسخے۔۔کمزور اور چٹخ کرٹوٹ جانیوالے ناخنوں کو کیسے مضبوط بنایا جائے؟

گھریلو نسخے۔۔کمزور اور چٹخ کرٹوٹ جانیوالے ناخنوں کو کیسے مضبوط بنایا جائے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خواتین و حضرات  اگر آپ کے ناخن کمزور ہیں اور چٹخ کر ٹوٹ جاتے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے نجات حاصل کرنے کے کچھ گھریلو نسخے استعمال کریں جن کے استعمال سے نہ صرف آپ کے ناخن مضبوط ہوں گے بلکہ خوبصورت اور چمکدار بھی ہوں گے۔ناخن خون کی کمی اور موسم کے اثرات کی وجہ سے خشک ہو کر چٹخ جاتے ہیں۔

 آپ اپنے ناخنوں کی حفاظت کیلئے انکی وقتاً فوقتاً صفائی کریں۔ ہفتے میں ایک بار ضرور نیل کٹر کیساتھ کاٹین۔ گیلے ناخن تراشنے سے گریز کریں، اس سے وہ ٹوٹ سکتے ہیں۔ ناخنوں پر لیموں رگڑنے سے ان کی چمک برقرار رہتی ہے۔
پہلے گھریلو نسخے کے مطابق تھوڑی سی گلیسرین لے کر اس سے 10 منٹ تک ناخنوں کی مساج کریں۔ 10منٹ کے بعد 20 منٹ کے لئے ناخنوں کو ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اپنی انگلیوں کے ناخنوں کو صابن کے بغیر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس عمل کو روزانہ کرنے سے آپ کے ناخن مضبوط ہو کر چٹخ کو ٹوٹنا بند ہو جائیں گے۔

وسرے نسخہ کےمطابق  کسی چھوٹے برتن میں زیتون کا تیل لیں۔ تیل اتنا ہونا چاہئے کہ اس میں آپ کی انگلیوں کے ناخن ڈوب جائیں۔ اس زیتون کے تیل میں اپنے ناخنوں کو15 منٹ تک ڈبو کر رکھیں اور ساتھ ساتھ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد ناخنوں کو تیل کے برتن میں سے نکال کر مساج کرتے رہیں، خاص طور پر ناخنوں کی جڑوں میں ضرور مساج کریں۔15 منٹ کے بعد اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو ہلکا صابن استعمال کرتے ہوئے دھو لیں۔ لیکن یاد رہے ناخنوں کو صابن سے نہیں دھونا۔ اس عمل کو روزانہ کرنے اسے آپ کے ناخن مضبوط اور چمکدار ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ زیتون کا تیل ایک اچھا اینٹی بیکٹیریل، اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی ایجنگ ہے جو کسی بیماری کی وجہ سے ناخنوں پر کئے جانے والے بیکیٹریا کے حملے کو روکتا ہے اور اسکے خلاف مزاحمت بھی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ناخنوں کے جڑوں میں مساج کرنے سے خون کی گردش بڑھ جاتی ہیں جس سے ناخنوں کو زیادہ سے زیادہ پروٹینز پہنچتی ہے جس سے ناخن مضبوط رہتے ہیں۔