ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبنان پر حملے،اسرئیل کیساتھ معاہدہ معطل کیا جائے،ہسپانوی وزیراعظم کاEU سے مطالبہ

لبنان پر حملے،اسرئیل کیساتھ معاہدہ معطل کیا جائے،اسپین کے وزیراعظم کاEU سے مطالبہ

لبنان پر حملے،اسرئیل کیساتھ معاہدہ معطل کیا جائے،ہسپانوی وزیراعظم کاEU سے مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے لبنان پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ1995کا ایسوسی ایشن معاہدہ معطل کرے۔ انہوں نے اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی پر زور دیا۔ بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پیڈرو سانچیز نے لبنان کو جنگ بندی میں شامل کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بدھ کو یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے تناظر میں اسرائیل کے ساتھ 1995کے ایسوسی ایشن معاہدے کو معطل کرے، جو دونوں فریقوں کے درمیان تجارت اور سیاسی تعاون کو منظم کرتا ہے۔ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر جاری اپنے بیان میں سانچیز نے کہا کہ آج بنجمن نیتن یاہو نے جارحیت شروع ہونے کے بعد سے لبنان پر اپنا سب سے سخت حملہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے انسانی جانوں اور بین الاقوامی قانون کے لیے دکھائی جانے والی بے اعتنائی ’’ناقابل برداشت‘‘ ہے۔

پیڈرو سانچیز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں، جن میں ’’اسرائیل کے ساتھ ایسوسی ایشن کے معاہدے کو معطل کرنا‘‘ شامل ہے۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں مؤثر سفارتی اور سیاسی ردعمل ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لبنان کو جاری جنگ بندی کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے لبنان کی شمولیت ضروری ہے۔ سانچیز نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو بین الاقوامی قانون کی اس نئی خلاف ورزی کی مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مجرمانہ کارروائیوں کے لیے کوئی استثنیٰ نہیں ہونا چاہیے۔