ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کرائم سین یونٹس کیلئے نئے قواعد نافذ

پنجاب میں کرائم سین یونٹس کیلئے نئے قواعد نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: پنجاب حکومت نے کرائم سین یونٹس کے کام کیلئے نئے قواعد نافذ کر دیے ہیں جن کے تحت پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے تحت صوبہ بھر میں ڈویژنل اور ضلعی سطح پر جائے وقوعہ یونٹس قائم کیے جائیں گے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نئے قواعد کے مطابق تفتیشی افسران کو قتل، خودکشی، زیادتی اور دیگر جرائم کے مقامات پر فوری پہنچنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عائد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  افسران کیلئے موقع واردات کی مکمل تصاویر اور ویڈیوز بنانا، خاکہ سازی اور تحریری ریکارڈ تیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ شواہد کو باقاعدہ طریقہ کار کے تحت پیک اور سیل کرنے کیلئے سخت اصول مقرر کیے گئے ہیں جن کے تحت ہر ثبوتی پیکٹ پر جائے وقوعہ نمبر، نمونہ نمبر، تاریخ، وقت اور مکمل تفصیل درج کرنا لازم ہوگا۔ شواہد پولیس یا متعلقہ ادارے کے حوالے باقاعدہ رسید کے ساتھ کیے جائیں گے جبکہ منتقلی کے دوران موقع پر موجود افسر کے دستخط بطور گواہ لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مزید برآں شواہد کی ترسیل کیلئے مخصوص گاڑیوں اور سکیورٹی انتظامات کو بھی قواعد کا حصہ بنایا گیا ہے اور ڈویژنل و ضلعی سطح پر وصولی یونٹس قائم کر کے شواہد کو محفوظ کیا جائے گا۔