ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمتوں میں یوٹرن، مارکیٹ میں بڑی گراوٹ!

سونے کی قیمتوں میں یوٹرن، مارکیٹ میں بڑی گراوٹ!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی  مالیاتی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آ ئی ہے۔

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد گزشتہ اضافے کا اثر ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 8 ہزار 145 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے تک آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 95 ڈالر سستا ہو کر 4723 ڈالرز پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 15 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم اب مارکیٹ میں ریورس رجحان سامنے آیا ہے۔