ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کی بڑی وجہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو قرار دیا جا رہا ہے۔ توانائی مارکیٹس پر جغرافیائی سیاسی حالات کے اثرات واضح ہوتے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح برطانوی خام تیل بھی 2.2 فیصد مہنگا ہو کر 96.86 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج ایران کے گرد و نواح میں اپنے اسلحے اور گولہ بارود کے ساتھ موجود رہیں گی اور کسی بھی حتمی و حقیقی معاہدے پر مکمل عمل درآمد تک اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گی۔

انہوں نے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ اگر صورتحال مزید بگڑی تو امریکہ کی جانب سے سخت اور بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید برآں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی تجارت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اہم بحری گزرگاہ سٹریٹ آف ہرمز کو ہر صورت محفوظ اور کھلا رکھا جائے گا۔