سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وفد کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی، امریکی وفد کی قیادت ایرک مائر نے کی۔
ملاقات معدنی سرمایہ کاری فورم کے پس منظر میں ہوئی، جس میں امریکی وفد نے معدنیات سے متعلق پاکستانی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وفد کی جانب سے پاکستان میں معدنی شعبے کی ترقی کو سراہا گیا ۔
امریکی وفد نے پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول میں بہتری کو مثبت قرار دیا۔ دونوں اطراف نے عالمی حالات اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں باہمی تعلقات کی بہتری پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، اس کےعلاوہ حکومتی، عوامی اور کاروباری تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔
سورس : آئی ایس پی آر