قیصرکھوکھر:وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبہ میں نان کسٹم پیڈ وغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا،نان کسٹم پیڈ و غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی نشاندہی کیلئے سیف سیٹیز اتھارٹی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، یف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آپریشن کے لئے پولیس، ایکسائز اور کسٹمزکی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں، سڑکوں پر چیکنگ کیساتھ ساتھ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔
نان کسٹم پیڈ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں تحویل میں لے لی جائیں گی،جرائم میں اکثر نان کسٹم پیڈ یا غیر رجسٹرڈ گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں،عوامی تحفظ و جرائم کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ۔
سیکرٹری داخلہ،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایکسائز، کلکٹر کسٹمز لاہور نے اجلاس میں شرکت کی۔