ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال میں ایک اور مسافر بس اُلٹ گئی، 20 سے زائد مسافر شدید زخمی

نارووال میں ایک اور مسافر بس اُلٹ گئی، 20 سے زائد مسافر شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 یاسر عرفات : نارووال میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی،20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق نارووال تیز رفتار مسافر بس ایدیاں روڈ پر الٹ گئی،  20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی تیز رفتار مسافر بس ظفروال روڈ پر الٹ گئی تھی جس میں 25 کے قریب مسافر زخمی ہوگئے تھے،  تیز رفتار مسافر بیس ریس لگائی ہوئی شکرگرھ سے لاہور جاتی ہے جو سینکروں مسافروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیتے ہیں شہریوں اور مسافروں نے فل فور اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ نارووال میں مسافروں بسوں کو بنا فٹنس سرٹیفکیٹ کہ روڈ پر چل رہی ہے،یہاں ان بسوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ چیک نہیں کئے جاتے۔