پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان 

پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق چاند کی عمر آج شام انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کیلئے پوری ہوگی جب کہ  شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے پیش نظر سعودی عرب  میں اب عیدالفطر کل بروز بدھ  ہو گی۔

مزید برآں  متحدہ عرب امارات، قطر اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر 10 اپریل کو ہو گی جب کہ برطانیہ اور امریکا میں بھی ایک ہی روزعید کا امکان بڑھ گیاہے۔