ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امن دشمنوں کے پے درپہ حملے، وطن کی حفاظت میں فوجی جوان شہید  

امن دشمنوں کے پے درپہ حملے، وطن کی حفاظت میں فوجی جوان شہید  
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )جنوبی وزیرستان کے علاقے ’’کرما  ‘‘میں  دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر  حملہ کیا گیا جس میں نائیک فضل جانان شہید ہو گیا ۔

 پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں ایک اور مقابلہ ہوا ہے ،فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ نائیک فضل جانان دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوا، فرنٹیر کور خیبر پختونخواہ کے نائیک فضل جانان شہید کا تعلق تحصیل وضلع ہنگو سے ہے ، نائیک فضل شہید کی عمر 32 سال تھی اور سوگواران میں  بیوہ  ، 2،بیٹے اور3  بیٹیاں چھوڑے ہیں ۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو جلا بخشتی ہیں ۔

 دوسری جانب شمالی وزیر ستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی لوکیشن کو موثر انداز سے ٹارگٹ کیااور  ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا۔

 بلوچستان کے مغرب میں واقع علاقے ’’مچھ ‘‘میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے ،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ  ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز 2 دن سے علاقے میں دہشت گردوں کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں مصروف تھیں،تینوں دہشت گردوں کو خفیہ ٹھکانے میں جاتے ہوئے گھیرا گیا۔

  آئی ایس پی آ رکے مطابق آپریشن علاقے میں مقامی آبادی کو ٹارگٹ کرنے اور کوئلے کی کانوں کے مالکان کو بھتے کے لیے ہراساں کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کیا جا رہا ہے،علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن بدستور جاری ہے، دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے،پاک فوج بلوچستان میں امن واستحکام اورترقی کوسبوتاژکرنےکی ہرکوشش کوناکام بنانےکےلیےپرعزم ہے۔