روزے میں وضو کرتے وقت کس بات کا خیال رکھنا چاہیے؟

روزے میں وضو کرتے وقت کس بات کا خیال رکھنا چاہیے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزے کی حالت میں وضو یا غُسل کرتے وقت ناک اور مُنہ میں پانی ڈالتے وقت کس چیز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے؟

عام حالت میں تو کُلّی کرتے وقت اور ناک میں پانی ڈالتےوقت مبالغہ کرنا چاہیے کہ حلق تک یا ناک کے نرم حصّے تک پانی پہنچ جائے لیکن روزہ کی حالت میں ناک اور مُنہ میں پانی ڈالنے میں مبالغہ سے کام نہ لیا جائے ورنہ روزہ ٹوٹنے کا اندیشہ ہے۔ حضرت لقیط بن صبرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وضو کے بارے میں پوچھا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ’’وضو اچھی طرح مکمل کرو۔ اُنگلیوں کے درمیان میں خلال کرو اور ناک میں اچھی طرح پانی ڈالو مگر یہ کہ تم روزہ سے ہو۔‘‘ (ترمذی)