ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حارث سہیل کی نئی تصویر وائرل، سوشل میڈیا پرتنقید کا طوفان آگیا

حارث سہیل کی نئی تصویر وائرل، سوشل میڈیا پرتنقید کا طوفان آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ون ڈے اسکواڈ میں منتخب حارث سہیل کی فٹنس پر سوال اٹھنے لگے۔

لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں ان کا پیٹ بڑھا ہوا اور جسم قدرے موٹا نظر آرہا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ تصویر زیرگردش ہوئی تو مختلف تبصرے شروع ہوگئے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جسامت سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی، ایک نے کہا کہ ایک ایسا کرکٹر جس میں ٹیلنٹ بے پناہ ہے مگر فٹنس پر توجہ نہیں دیتا۔