ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی سیاسی صورتحال پرچودھری شجاعت اہم بیان

ملکی سیاسی صورتحال پرچودھری شجاعت اہم بیان
کیپشن: CH SHUJAAT HUSSAIN STATEMENT
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کا ملکی سیاسی صورتحال پر اہم بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کےمطابق سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کا کہناتھا کہ ایسےحالات بنائے جارہے ہیں جیسے ملک میں کوئی آئین ہی نہیں۔آئین پاکستان ہی سپریم ہے۔نازک صورت حال میں سب مثبت کردار ادا کریں تاکہ سیاسی بحران ختم ہوسکے۔سیاسی جماعتوں کو قانون کےمطابق لائحہ عمل مرتب کرناہوگا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرا دیا، ریفرنس پارٹی چئیرمین عمران خان کی طرف سےسپیکر کو بھجوایا گیا۔ 

منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کردیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس سےسپیکر  قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا۔ریفرنس پی ٹی آئی کے چیف ویب عامر ڈوگر نے سپیکر کے حوالے کر دیا۔

20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا۔ریفرنس کے متن میں بتایا گیا کہ منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے،میڈیا رپورٹس کے متعلقہ اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی۔

منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ،شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا ،ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer