ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت نے اہلیہ کو عمران خان سےتشبیہ کیوں دی؛ ویڈیو وائرل

عامر لیاقت نے اہلیہ کو عمران خان سےتشبیہ کیوں دی؛ ویڈیو وائرل
کیپشن: aamir liaquat' wife
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) تحریک انصاف کو چھوڑنے والے اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اہلیہ کی تعریفیں کررہے ہیں اور باتوں میں دانیہ شاہ کو عمران خان سے تشبہہ  بھی دے دی۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت آج کل مشکلات میں گھیرئے ہیں اور حکومت مخالف بیانات بھی ان کے سامنے آرہے ہیں، عامر لیاقت کی اپنی تیسری اہلیہ   سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دانیہ کی تعریفیں کررہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامرلیاقت کہہ رہے ہیں کہ ' میں آپ کو بتاؤں چونکہ یہ گاؤں کی ہے اور  وہاں کی مثالیں بہت دیتی ہے اور بہت دانا لڑکی ہے اس لئے دانیہ ہے۔ یہ مجھے خود کہتی ہے جب میں پریشان رہتا تھا کیا آپ دیکھ کیوں رہے ہیں؟ ضرورت کیا ہے؟ چھوڑیں۔

بلکہ کل کہہ رہی تھی یہ وہ لوگ ہیں جو سامنے تو بڑی تصاویر بنواتے ہیں اور  پیٹھ پیچھے گالیاں دیتے ہیں، اس کو اتنا پتہ ہے،یار یہ لفٹ نہیں کراتے،اور اس معاملے میں یہ عمران خان کی طرح ہے۔

واضح رہے کہ سیدہ طوبی نے گزشتہ دنوں ایک پوسٹ کی جس پر عامرلیاقت سے رہا نہ گیا اور تصویر پر طنزیا جملہ تحریر کیا، اداکارہ و ماڈل سیدہ طوبی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی، اپ لوڈ کی گئی تصویر افطاری سے پہلے کی ہے جس کے کیپشن میں طوبی نے لکھا کہ ' شیطان کے بغیر پہلی افطاری'۔

 سابقہ اہلیہ ہانیہ تصویر کے وائرل ہونے پر عامرلیاقت کچھ کہے بغیر نہ رک سکے اور ہانیہ کی تصویر پر ایک تحریر لکھتے کہا کہ ' ارے یہ تو وہی ہے نہ وہی'ارے شیطان تو ویسے بھی نظر نہیں آتا پھر یہ کسے ڈھونڈ رہی ہے؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer