علی ساہی: پراپرٹی ٹیکس چوری اور بروقت ادا نہ کرنے والوں کے خلاف محکمہ ایکسائز نےاہم فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھرمیں پراپرٹی ٹیکس کی چوری روکنے اور ریکوری بہتر بنانے کےلئے سپیشل اسکواڈ تشکیل دے دئیے گئے۔
سپیشل سکواڈ کم ریکوری والے علاقوں میں جاکر نادہندگان کی پراپرٹیاں سرمہر کریں گے۔ ایکسائز حکام کاکہنا ہے کہ ٹیکس چوری پکڑے جانے کی صورت میں مالکان سے جرمانہ جبکہ متعلقہ انسپکٹراور ای ٹی اوزکےخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
پراپرٹی ٹیکس کی مد مین ٹارگٹ حاصل کرنے کے لئے سپیشل سکواڈ قائم کئے گئے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل میں افسران روزانہ کی بنیاد پر ریکوری کا ڈیٹا چیک کریں گے۔اقدامات کا مقصد رواں مالی سال میں سو فیصد ریکوری ٹارگٹ حاصل کرنا ہے۔