ریحام خان کی عمران خان کے مستقبل کے بارے میں بڑی پیشگوئی

ریحام خان کی عمران خان کے مستقبل کے بارے میں بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہےکہ  عمران خان کا مستقبل بہت تاریک ہے کیونکہ انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔ 

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی دیکھنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان  نے کہا کہ عمران خان کا مستقبل بہت تاریک ہے کیونکہ انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور ملک کو اندھیروں میں دھکیلا, خود غرض شخص واپس عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے کس منہ سے عوام میں جائے گا، انہوں نے اپنے اور عوام کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی کی ہے۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ڈالر 190 پر پہنچ چکا ہے، ان کا لمبی تقریریں کرنے کا جو پلان ہے اور اجلاس کو کچھ دنوں تک بڑھانے کی جو سازش کرنا چاہ رہے ہیں، یہ 200 تک ڈالر پہنچانے کی ضد پوری کرنا چاہ رہے ہیں۔

عمران خان کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ ہی لوگ ایسے ہیں جو شاید بات نہ سمجھ رہے ہوں، باقی سب بات سمجھ گئے ہیں کہ آئین کی بالا دستی قانون کی پاسداری ہر شہری پر لازم ہے، کوئی بھی قانون و آئین سے بالاتر نہیں خواہ وہ لاڈلہ ہی کیوں نہ ہو۔