ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل روکنے کے لئے حکومتی حکمت عملی تیار

عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل روکنے کے لئے حکومتی حکمت عملی تیار
کیپشن: Govt Alert On No Confidence
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عدالتی حکم کے بعد متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل روکنے کے لئے حکومتی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اسپیکر سے حکومتی رہنماؤں کی ملاقات میں حکمت عملی طے کی گئی جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے تمام ارکان کو تحریک پر بولنے کی اجازت دی جائے گی جس کیلئے  اسپیکر حکومتی ارکان کو زیادہ سے زیادہ وقت اظہار خیال کا موقع دیں گے۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان کو زیادہ وقت بات کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں جبکہ کہا گیا ہے کہ حکومتی ارکان خط کو بنیاد بنا کر اپوزیشن پر تنقید کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور حکومتی اراکین کے درمیان اہم ملاقات اسپیکر ہاؤس میں ہوچکی ہے جس میں آج ہونے والے اجلاس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ کو روکنے کے لئے حکمت عملی طے کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے قانونی ٹیم کی مشاورت سے مختلف ممکنات پر لائحہ عمل طے کیے ہیں۔اس حوالے سے اپوزیشن نے سیکریٹری، ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی کو کہا ہے عدالتی فیصلے کا احترام کریں۔اپوزیشن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق عمل کریں، اسمبلی اجلاس میں گڑبڑ توہین عدالت ہوگی۔