ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد عالم کی شوبز کی دنیا میں دھماکے دار انٹری

Fawad in Showbiz
کیپشن: Fawad Alam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: معروف کرکٹر فواد عالم نے شوبز میں اپنا کیرئیر شروع کردیا،بطور اداکار پہلی ویب سیریز ’’خود کش محبت ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا۔

معروف ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے بطور اداکار بھی اپناکیرئیر شروع کرتے ہوئے ڈیبیو کردیا ہے۔انہوں نے ایک ویب سیریز خود کش محبت میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،جس کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا ہے ۔فواد عالم ویب سیریز میں ایک مذہبی استاد کے روپ میں نظر آئیں گے۔دیگر کاسٹ میں فاریہ حسن فواد عالم کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ویب سیریز کو ایاز شہزاد نے ڈائریکٹ کیا ہے، ویب سیریز جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔
  

View this post on Instagram

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

فواد نے 2007 میں بین الاقوامی کرکٹ سے آغاز کیا تھا اور دس سال کے وقفے کے بعد انہوں نے واپسی کی اور 2020 میں دو سنچریاں بنائیں۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں بطور تجزیہ کار حدود سے باہر بھی کام کیا۔