ممبران کو کورونا سے بچانے کیلئے لاہور چیمبر کا اہم اقدام

ممبران کو کورونا سے بچانے کیلئے لاہور چیمبر کا اہم اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  شہزاد خان ابدالی) صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے لاہور چیمبر میں آٹو سیناٹائزنگ گیٹ لگوا دیا، افتتاحی تقریب میں تاجر رہنماؤں کی بڑی تعداد تقریب نے شرکت کی۔

آٹو سینٹائزنگ گیٹ لگانے کیلئے سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں نائب صدر میاں زاہد جاوید، صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز، سابق صدر لاہور چیمبر محمد علی میاں، صدر وحدت روڈ مارکیٹ فیاض چودھری، صدر اچھرہ بازار حاجی اشفاق اور ارشد بھٹی سمیت دیگر تاجر قائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ ممبران کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔

خیال رہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام ریلوے گاڑیاں بند ہیں اور ملازمین کو چھٹی دی گئی ہے۔پاکستان میں بھی  فلائٹس، پبلک ٹرانسپورٹ ، کاروبار ،سماجی  میل جول، اجتماعات پر پابندی ہے،دنیا بھر میں کھیلوں کے شیڈول ایونٹ کینسل کردئیے گئے ہیں۔ پاکستان میں جاری پی ایس ایل کو ختم کردیا گیا تھا، آئی پی ایل کو ملتوی کیا گیا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو اکتوبر میں کرانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

یاد رہے کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اب تک اس مہلک وائرس سے 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4207 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں اس وقت کورونا کے 932، بلوچستان میں 210، خیبر پختونخوا میں 500، آزاد کشمیر میں 28، اسلام آباد میں 83 اور گلگت بلتستان میں 211 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہونے سے شہر کی تاجر برادری معاشی بدحالی کا شکار ہے۔