اس سے زیادہ بدترین وقت کبھی نہیں دیکھا، انور مقصود

اس سے زیادہ بدترین وقت کبھی نہیں دیکھا، انور مقصود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی )نامور مصنف اور میزبان انور مقصود نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اس سے زیادہ بدترین وقت کبھی نہیں دیکھا۔

دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا کے حوالے سے انور مقصود نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے آج کل ٹیلی ویژن پر کھانے پکانے کے تیل کے اشتہارات دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، ان اشتہارات میں لوگ بہترین پکوان تیار کرتے نظر آتے ہیں، میں ٹی وی چینلز سے درخواست کرتا ہوں کہ اس وقت اس قسم کے اشتہارات نشر نہ کیے جائیں، پاکستان میں اس وقت بہت سے افراد ایسے ہیں جن کے گھروں میں کھانے کے لیے کچھ بھی موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے بدترین وقت نہیں دیکھا، پوری دنیا صرف ایک چھینک اور کھانسی کے ڈر سے گھروں میں محصور ہے۔انور مقصود کے مطابق لیکن ہمیں سمجھنا چاہیے، پوری دنیا میں ہی لاک ڈان نافذ ہے، عبادت گاہیں بند کی جارہی ہیں، تو پھر مساجد کیسے بند نہیں ہوں گی؟ ہمارے گھروں کے دروازے کیسے بند نہیں ہوں گے؟

اگر ہم ابھی خیال کرلیں گے تو سب کچھ جلد واپس کھل جائے گا۔انور مقصود نے کہا کہ ٹی وی اور سینما کا بند ہونا یقینا بہترین ہے، لاک ڈان کے باعث نئی پروڈکشن نہیں ہوگی، یہی ٹی وی اور سینما کے لیے بہتر ہے۔ انور مقصود لاک ڈان کے دوران وقت کس طرح گزار رہے ہیں؟ کہ سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں اپنی صحت کا خیال رکھ رہا ہوں، پینٹنگ کررہا ہوں اور نئے نئے پکوان بنانا سیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ اس مشکل کی گھڑی میں خدا سے رجوع کررہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer