(عمران یونس) اہلیان لاہور کیلئے برُی خبر، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ مزید 3 ماہ کے لیے التوا کا شکار ہوگیا۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ پنجاب منصوبے کا فیز ٹو قانونی پیچیدگیوں اوراراضی مسائل کا شکار ہوگیا، منصوبے کے تحت اپریل میں لاہورمیں گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جانا تھا، لیکن اراضی کی نشاندہی نہ ہونے کے باعث گھروں کی تعمیر کا عمل لٹک گیا۔
پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی نے لاہور میں جولائی تک منصوبہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے، وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے متعلقہ اداروں کو 15 جولائی تک اراضی کی مکمل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، فیز ٹو میں لاہور، سیالکوٹ، چنیوٹ اور سرگودھا میں سستے گھر بنائے جانے ہیں۔