ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبہ تکمیل سے قبل ہی متنازعہ بن گیا

اورنج لائن ٹرین منصوبہ تکمیل سے قبل ہی متنازعہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) اورنج لائن ٹرین منصوبہ تکمیل سے قبل ہی متنازعہ بن گیا، محکمہ خزانہ اور ایل ڈی اے آمنے سامنے آگئے، محکمہ خزانہ نے اورنج منصوبہ کیلئے دیئے گئے 10 ارب واپس کرنے کامطالبہ کردیا۔

ادائیگیوں کیلئے ایل ڈی اے نے 31 مارچ تک توسیع دی تھی، اورنج لائن ٹرین منصوبے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے احکامات پر محکمہ خزانہ پنجاب نے''برج فنانس فیسیلٹی'' کے تحت اورنج ٹرین کو دس ارب روپے کے فنڈز بطور قرض ادا کیے تھے۔

بی ایف فارمولے کے تحت ایل ڈی اے کو محکمہ خزانہ پنجاب سے لی گئی رقم بینک آف پنجاب سے قرض ملنے کی صورت میں اداکرنا تھی، اب دیئے گئے قرض پر محکمہ خزانہ پنجاب نے ایل ڈی اے سے مذکورہ فنڈز مانگے تو انہیں دسمبر 2018 تک وقت دیا لیکن ریکوری نہ ہوئی، موجودہ حکومت نے 31 مارچ 2019ء کا وقت دیا لیکن پھر بھی ادائیگی نہ ہو سکی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے اورنج ٹرین کے لیے گئے 10 ارب واپس کرنے کے لیے ایوان وزیر اعلیٰ کو بھی آگاہ کیا ہے جس پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے ادائیگی کو اورنج لائن ٹرین کی تکمیل سے مشروط کردیا ہے کہ جولائی 2019 تک ایل ڈی اے کو قرض کی ادائیگی کے لیے توسیع دی جائے جس پر جلد ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer