پاکستانیوں نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لئے

پاکستانیوں نے سکھ یاتریوں کے دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین ) بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آئے سکھ یاتریوں نے لبرٹی مارکیٹ سے خوب شاپنگ کی اور مہمان نوازی پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے آئے سکھ یاتریوں کا وفد لبرٹی مارکیٹ پہنچا، جہاں انہوں نے شاپنگ کی۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ کسی بھی موقع پر ایسا نہیں لگا کہ پاکستان ان کا دیس نہیں، پاکستانیوں نے ان کے دل جیت لئے، سکھ یاتروں نے سیکورٹی اہلکاروں کی خوب تعریف کی۔

سکھ یاتری کہتے ہیں پاکستان کے امن کے پیغام کو بھارت بھی مثبت جواب دے، جنگ سے زندگیاں اور قومیں تباہ ہوتی ہیں۔