ایف بی آر نے ماڈل و اداکارہ نور کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کر دیا

ایف بی آر نے ماڈل و اداکارہ نور کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:ایف بی آر نے فلمسٹار نور کے بنک اکائونٹس کا سراغ لگا کر انکم ٹیکس آڈٹ کا آغاز کر دیا۔ اداکارہ نور سے بینک اکاونٹس میں موجود رقم کی بھی مکمل تفصیلات مانگ لی گئی۔

ایف بی آر نے ماڈل و اداکارہ نور کا سال دوہزار تیرہ اور  دوہزار چودہ کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کردیا ہے۔اس سلسلہ میں ایف بی آر نے فلمسٹار نور کو نوٹس بھیج کر بنک اکائونٹس اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ایف بی آر نے اداکارہ نور سے بینک اکاونٹس میں موجود رقم کی بھی مکمل تفصیلات مانگ لی ہیں۔