عوام صرف اور صرف ترقی وخوشحالی، امن چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

عوام صرف اور صرف ترقی وخوشحالی، امن چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم:وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی رکن قومی اسمبلی بیگم عفت لیاقت اوررکن صوبائی اسمبلی سلطان حیدرعلی خان سے ملاقات۔ میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیازی اور زرداری ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، ان کا گٹھ جوڑعوام کےسامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں ارکان اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفادعامہ کے منصوبوں میں رخنہ ڈال کر دھرنا گروپ نےعوام سے کھلی دشمنی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا نصب العین صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے جبکہ ہم نے ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کی سیاست کے کلچر کو فروغ دیا ہے اور پاکستان کےعوام صرف اور صرف ترقی وخوشحالی اور امن چاہتے ہیں جبکہ ہم نے ملک ترقی وخوشحالی کو قدم قدم پر مقدم رکھا ہے۔