ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزرگوں کیلئے بڑا فیصلہ ؛ مفت سفر کیلئے احساس بزرگ کارڈ کی اصولی منظوری

بزرگوں کیلئے بڑا فیصلہ ؛ مفت سفر کیلئے احساس بزرگ کارڈ کی اصولی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت احساس بزرگ کارڈ سے متعلق اجلاس ہوا۔ 

بزرگ شہریوں کے لیے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی سہولت کے تحت احساس بزرگ کارڈ کی  اصولی منظوری ہوئی ۔ بریفنگ کے مطابق بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی سہولت 60 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کو دستیاب ہوگی۔مفت سفری سہولت پر سالانہ 935 ملین روپے لاگت آئے گی، جسے صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔بزرگ شہریوں کی نادرہ سے تصدیق کے بعد انہیں پانچ ماہ کے عرصے میں احساس کارڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔احساس بزرگ کارڈ کے غلط استعمال پر شہری پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا،

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا احساس بزرگ کارڈ عمران خان کے فلاحی ریاست کے وژن کی عملی تعبیر ہے، بزرگ شہریوں کو باوقار اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کے عوام دوست ایجنڈے کا حصہ ہے۔صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات جاری رکھے گی۔